ڈنگہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا، پونے تین لاکھ نقدی ،موبائل چھین کر فرار

اتوار 13 ستمبر 2009 12:21

ڈنگہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 ستمبر ۔2009ء) دن دیہاڑے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کردیا اور پونے تین لاکھ نقدی اور ایک عدد موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی ڈنگہ کارہائشی عبدالقیوم عرف بابر کاروباری شخصیت مرزا امجد بیگ کا ملازم ہے گزشتہ روز عبدالقیوم روپوں کے لین دین کے سلسلے میں کوٹیڑا گاؤں کی طرف جارہاتھا جب وہ رسول کالج کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی تو عبدالقیوم نے مزاحمت شروع کردی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اورپونے تین لاکھ نقد اور ایک عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے مضروب کو سی ایم ایچ کھاریاں کینٹ داخل کرادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں