ڈنگہ، سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک

اتوار 18 اکتوبر 2009 12:26

ڈنگہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔18اکتوبر ۔2009ء) ڈنگہ کے نواحی گاؤں کھوڑی عالم میں پولیس مقابلہ موضع کراڑیوالہ میں متعدد قاتلوں ودیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم محمد احسان عرف شانہ 4گھنٹے جاری رہنے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈنگہ کو مخبر نے اطلاع دی کہ اشتہاری محمداحسان عرف شانہ ولد محمد خان سکنہ کھوڑی عالم اپنے گھرمیں موجود ہے جس کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ انسپکٹر شاہد تنویرکی قیادت میں پولیس نے ریڈ کیا تو ملزم اشتہاری محمد احسان عرف شانہ نے پولیس پارٹی پرہینڈ گرنیڈوں سے حملہ کردیا ڈی ایس پی کھاریاں میاں سلطان میراں کی قیادت میں ایلیٹ فورس ودیگر تھانوں کی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی مقابلہ صبح سحری کے وقت ہوا جس میں محمد احسان عرف شانہ ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ملزم نے تین گرنیڈ پھینکے اورکلاشنکوف سے فائرنگ کرتارہا۔

متعلقہ عنوان :

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں