ڈنگہ،پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد شدید زخمی

پیر 11 اگست 2014 19:43

ڈنگہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) ڈنگہ پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت2افراد شدید زخمی،زخمیوں میں خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈنگہ پولیس نے حملہ چوہان ڈنگہ میں منشیات کے شبہ میں چھاپہ مارا،اس دوران انکی وہاں تلخ کلامی ہوگئی جس پر پولیس نے مبینہ فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک50/55 سالہ حاتون نذیراں بی بی اور30/32سالہ رفاقت حسین شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں نذیراں بی بی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،زخمیوں کے لواحقین سمیت درجنوں افراد نے پولیس کیخلاف لالہ قلعہ چوک پر احتجاجاً سڑک بلاک کردی ہے جو تادم تحریر بلاک ہے،پولیس کا مؤقف ہے کہ انکا ایک سپاہی اور ایک رضاکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔

متعلقہ عنوان :

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں