ڈنگہ،چور کئی دکانوں کی چھتیں پھاڑ کرلاکھوں روپے لے اڑے

منگل 14 اپریل 2009 17:05

ڈنگہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14اپریل 2009 ء) نامعلوم چور میلاد چوک ڈنگہ میں واقع محمد سعید بٹ مرغی فروش اورڈیکوریشن کی دکان کی چھت پھاڑ کر چھ لاکھ ستر ہزار روپے نقد چراکرلے گئے بتایا گیا ہے کہ محمدسعید بٹ دیگرمرغی فروشوں چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے مرغی کی پانچ گاڑیوں کی خریداری کیلئے لیکر رکھے ہوئے تھے جبکہ دس ہزار روپے کے نئے نوٹ جن میں پانچ دس اوربیس روپے کے نوٹ شامل ہیں ہاروں کیلئے رکھے ہوئے تھے میلاد چوک میں چوکیدار اورپولیس کی گشت بھی ہوتی ہے اس کے باوجود چوراپناکام دکھا گئے یاد رہے کہ تقریباً بیس دنوں کے اندر اندر ڈکیتی سمیت چوری کی یہ چوتھی واردات ہے ڈکیتی ریلوے آبادی کے رہائشی شیخ محمد یونس کے گھر ہوئی جہاں پر ڈاکوؤں اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بناکر 35تولے طلائی زیورات نقدی اورجہیز کاسامان لوٹ لے گئے پے درپے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس کی فضاء پائی جاتی ہے اورلوگ عدم تحفظ کاشکارہیں۔

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں