اپر دیر : پی کے 93 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 10:56

اپر دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے93 اپر دیر میں ضمنی انتخاب پر پولنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے سےجاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 76 ہے۔ جن میں سے90368مرد جبکہ57708خواتین ووٹرز ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں 120پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 14 صرف خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ .ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ملک اعظم خان اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ کے درمیان مقابلہ ہے۔ جبکہ یہ نشست جماعت اسلامی کے ملک بہرام خان کی جعلی ڈگری میں نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں