دیر بالا ، سندرول میں کار کھائی میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق ، دو افراد زخمی

جمعہ 8 جنوری 2016 12:50

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) دیر بالا کے علاقے سندرول میں کار کھائی میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر بالا کے علاقے سندرول گاؤں کے قریب کار کھائی میں جاگری افسوسناک حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو دیر بالا کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں