دیر میں پولیس کی کاررو ائی ‘250 کلو بار ودی مواد ‘ 4 آئی ای ڈیز اور 6 راکٹ لانچر برآمد ‘ 3 دہشت گرد گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 12:14

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) دیر کے علاقے عشیرہ درہ میں پولیس نے کاررو ائی کرتے ہوئے 250 کلو بار ودی مواد ‘ 4 آئی ای ڈیز اور 6 راکٹ لانچر برآمد کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق عشیرہ درہ میں کارر وائی کرتے ہوءے کھیتوں سے اسلحہ اور بارود ی مواد برآمد کر لیا۔ پولیس حکام نے بایا ہے کہ ملزمان سے 250 کلو گرام بارودی مواد‘ 4 آئی ای ڈیز اور 6 راکٹ لانچر برآمد کئے گئے ہیں۔ اسلحہ میں ایک ایل ایم جی ‘ ایک پستول اور 200 گولیاں شامل ہیں جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں