دیربالا،قیدیوں کی بس کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑا دیا گیا،بچوں سمیت20افراد جاں بحق

جمعرات 9 اکتوبر 2008 16:51

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2008ء) پشاور کے علاقے دیر بالا میں قیدیوں کی ایک بس کو ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑادیاگیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم بیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او دیر بالا شیر بہادر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلعی عدالت سے قیدیوں کی ایک گاڑی قیدیوں کو لے کر جارہی تھی کہ ریموٹ کنٹرول بم دھما کے ذریعے اس کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار اور تین قیدی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ساتھ ہی ایک وین میں سوار لڑکیاں بھی جاں بحق ہوگئیں ہیں جو کہ قیدیوں کی گاڑی کے قریب ہی سے گزررہی تھی ۔شیر بہادر نے بتایاکہ دھماکہ اتناشدید تھا کہ قیدیوں کی بس کے ساتھ چلنے والی پولیس اہلکاروں کی موبائل بھی ساتھ ہی ایک ندی میں جاگری جس میں بھی کئی پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دھماکے میں بیس کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں