دیربالا ،کنڈؤ میں رشتہ کی تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد قتل، دو زخمی

جمعرات 3 جنوری 2013 19:41

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) دیربالا کے علاقے واڑی کے گاؤں کنڈؤ میں رشتہ کی تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دو ملزمان تیمرگرہ سے گرفتار کرلیا۔ واقعات کے مطابق گذشتہ روز واڑی کے علاقے بر کنڈو کے مقام رشتہ کی تنازعہ پر فریقین میں تلخ کلام ہوئی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے دوران محمد ابراہیم فریق نے محمد اسماعیل فریق پر گھر میں فائرنگ شروع کردی ۔

جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق ہوئی ۔جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ۔بعدازاں زخمیوں میں سے محمد اسماعیل ایڈوکیٹ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ایس ایچ او فاروق جان کے مطابق پولیس نے نامزد ملزمان یوسف ،شاہ زمان،عمران ،وکیل اور جاوید میں سے شاہ زمان سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں