دیربالا میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مرحلہ مکمل ہونے کے حتمی اور سرکاری فہرست جاری،این اے 33دیربالا پر 10امیدوار ‘ تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر27 امیدواروں کے درمیاں مقابلہ ہوگا

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:29

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) دیربالا میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مرحلہ مکمل ہونے کے حتمی اور سرکاری فہرست جاری،این اے 33دیربالا پر کل 10امیدوار جبکہ تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر27 امیدواروں کے درمیاں مقابلہ ہوگا۔ جبکہ ضلعی الیکشن آفیسر کے نامناسب رویے کے خلاف میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا احتجاج جاری، ضلعی الیکشن آفس سے حتمی فہرستوں کے انکار کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے اپنے ذرائع سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں حاصل کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر کی طرح دیربالا میں بھی امیدواروں کی جانب سے کاغزات نامزدگیاں واپس لئے جانے کے بعد ریٹرنگ آفیسروں نے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرکے ضلعی الیکشن کمیشن آفس کے حوالے کئے۔

(جاری ہے)

سرکاری حتمی لسٹوں کے مطابق این اے 33دیربالا پر پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،جے یوائی ،مسلم لیگ نواز سمیت کل دس امیدواران میدان میں رہ گئے۔

جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91دیر ون سے سیاسی جماعتوں اور دو آزاد امیداور وں سمیت کل آٹھ امیدواروں کے درمیاں مقابلہ ہوگا ۔ پی کے 92کوہستان دیر ٹو میں دو آزاد امیدواروں سمیت انتخابات میں دس امیدوار نبر آزما ہونگے جبکہ پی کے 93واڑی دیر 3سے جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی ،دو آزاد امیداروں سمیت کل 9امیدواروں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد رہ گئے ہیں۔

جبکہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے نمائندوں کا الیکشن کے دوران ضلعی الیکشن آفیسر دیربالا محمد رازق کے بداخلاقی اور نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری انکے خلاف نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔سیاسی جماعتوں اور جماعت اسلامی کے منعقدہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران پی پی پی کے قائدین لوگوں میں پائپ ،ٹرانسفرمر،جنریٹر سیاسی بنیادوں پر تقسیم کے خلاف ضلعی الیکشن آفیسر سمیت دیگر افسران کو مطلع کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے خلاف ورزی ہے فری پول ریگنگ کے زمرے میں آتا ہے لیکن ضلعی الیکشن آفیسردیربالا اس بارے میں مکمل طور پر خاموش ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں