کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے تھانہ کلچر کے خاتمے اور صحت و تعلیم میں اصلاحات کے لیے مخلوط حکومت میں شامل ہوئے ہیں،ضی کی حکومتوں نے کرپشن کے نئے کلچر و اصطلاح کومتعارف کرایا تھا ۔نہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دیں گے، دیربالا میں دیانتدار اور صالح آفیسر تعنیات کریں گے، عوام کے خدمت کوعبادت کا درجہ دیں، دیر کی عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور اب کریں گے،صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کااجتماع سے خطاب

جمعرات 4 جولائی 2013 20:55

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جولائی۔ 2013ء) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے ،تھانہ کلچر کے خاتمے اور صحت و تعلیم میں اصلاحات کے لیے مخلوط حکومت میں شامل ہوئے ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کے نئے کلچر و اصطلاح کومتعارف کرایا تھا ۔نہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دیں گے۔

دیربالا میں دیانتدار اور صالح آفیسر تعنیات کریں گے ۔جو عوام کے خدمت کوعبادت کا درجہ دیں ۔ دیر کی عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور اب کریں گے ۔وہ دیر بالا پہنچنے پر داروڑہ ،مین بازار دیر، بیباوار ،اور ضلعی سیکرٹیریٹ میں عوام کی طرف سے استقبالیوں اور اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔دیربالاپہنچنے پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیر کے عوام نے جس محبت اور خلوص کے ساتھ جماعت اسلامی کاساتھ دیاہے ۔ جماعت اسلامی اسی محبت و جذبے سے خدمت کے ذریعے اس کاجواب دے گی۔ اور عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ دیر بالا کو سہولیات کی لحاظ سے صوبے کے دوسرے ضلعوں کے برابر لائیں گے اور زندگی کی تمام بنیادی سہولیات دیر بالا میں فراہم کریں گے ۔انھوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کواپنا شعار بنائیں اور دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دیر کے لیے کئی نئی پراجیکٹس جلد شروع کی جائیگی جس سے دیر کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں