عدلیہ اوربارکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کردار ادا کرے،مشتاق احمد خان
جمعرات 5 نومبر 2015 20:24
دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں عدالتوں اور بار کا کلیدی کردار ہے۔وہ ڈسٹرکٹ بار دیر بالا میں وکلا سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سیشن جج دیر بالا بھی موجود تھے جب کہ سنئیر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے بھی خطاب کیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا میں عام آدمی سمجھتا ہے کہ یہاں انصاف بکتا ہے ۔
اس کی وجہ انصاف میں تاخیر اور طویل طریقہ کار ہے۔ضرورت اس مر کی ہے کہ عدلیہ اور وکلا مل کر اس تاثر کو زائل کریں گزشتہ چند سالوں میں عدلیہ کا کردار خاصا جاندار بن گیا ہے اور اس کے لیے وکلا برادری بڑی قربانیاں دی ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ قانون دان معاشرہ کے سب سے ذمہ دار اور سمجھدار طبقہ ہے۔جمہوری معاشرہ میں وکلا بیدار ہووہاں پر امریت نہیں آ سکتی۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام میں بھی عدلیہ اور وکلا کا بہت بڑا کردار ہے۔عدلیہ اور وکلا ایک دوسرے کو سپورٹ کرے تو جج صاحبان بے لاگ فیصلے دیتے رہے تو لاقانونیت کا سبب بننے والے عناصر شکست کھاکر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوں گے ۔انھوں نے عدالتی نظام میں ٹاؤٹس کے کلچر کا خاتمہ ناگزیر پے اور عدلیہ و بارا س سلسلے میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہمارے معاشرہ میں بیداری اور بالغ نظری بتدریج آرہی ہے اور اس میں نڈر عدلیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں کرپشن رشوت اور سفارش کا جو کلچر موجود ہے وکلا اور عدلیہ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ جماعت اسلامی جہاں ور جس حالات میں ضروروت پڑی صف اول میں رہے گی۔بار سے خطاب کرتے ہوئے سینر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو مقامی سطح پر با اختیار بنانے کی دوڑ میں پورے ملک میں پہل کی ہے۔انصاف کی فراہمی میں یہ بھی شامل ہے کہ عوام کا بلاامتیاز اور شفاف انداز میں سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں صوبائی حکومت اس کے لیے کوشاں ہیں۔ہم قانون سازی بھی کر رہے ہیں انتخابات کا انعقاد بھی کیا ہے اور اب مقامی منتخب نمائندوں کواختیارات کی منتقلی کامرحلہ شروع ہے انھوں نے عدلیہ اور وکلا سے ان مراحل کو تیز کرنے اور اس میں تعاون کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان شاء اﷲ ہمارا صوبہ اس حوالے سے پورے ملک میں سب سے آگے رہے گا اور مثال بنے گا۔اسحوالے سے عوام نے عدلیہ بہت ساری توقعات قائم کی ہے اگر ملک میں قانون کی حکمرانی ہو تو یہ ملک سونے اور چاندی سے مالا مال ہے اور اس کی جلد ترقی کے مکانات روشن ہیں۔دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
اپر دیر،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن جانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی
شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
فیس بک پر دوستی بھارتی لڑکی کو نئی دہلی سے پاکستان کھینچ لائی
وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس گئے
دیر لوئر،صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں تحصیل خال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
امریکا ، اسرائیل اور ہندوستان کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے انہیں لایا گیا،عمران خان
امپورٹڈ نے حکومت نے رات کوگیس کی قیمت 45 فیصد بڑھا کرایک اور تحفہ دے دیا
دیر لوئر،بلدیاتی انتخابات کے دن اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 لگادی گئی
آرمی چیف کا اپردیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ
دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
دیر بالا میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی بچی زندہ ہو گئی
دیر بالا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم