قلات، تیز رفتار ویگو گا ڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ،ڈرائیور فرار ،پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی

منگل 29 دسمبر 2015 22:53

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بلو چستان کے ضلع قلات میں تیز رفتار ویگو گا ڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلات میں آرسی ڈی شاہراہ پر کراچی سے آنے والی ویگو گاڑی کی ٹکر سے عبدالغنی نامی شخص شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں سر اور پاؤں میں شدید چوٹیں آئی ۔زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کاروائی کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں