دیربالا،زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

بدھ 24 فروری 2016 17:30

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) ڈوگ درہ کے علاقے شاٹ کس میں سیکیورٹی فورسزکی کاروائی،زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد،اسلحے میں راکٹ لانچر،روسی ساختہ ہینڈ گرینڈ و دیگر شامل ہیں،کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز ،پاک فوج کے جوانوں نے تحصیل شرینگل کے علاقے ڈوگدرہ کے گاؤں شاٹ کس میں اس وقت کاروائی کی جب سیکیورٹی ذرائع کو اپنے ذرائع نے اسلحے کی اطلاع دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کے روز دو بجے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور گاؤں شاٹ کس کے سرچ آپریشن میں پاک فوج،سکاوٹ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ کاروائی کے دوران فورسز نے زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا ،برآمد ہونے والے اسلحے میں 18عدد راکٹ لانچرز،دس عدد فیوز چارجر، 6 عدد رشین ساختہ دستی بم شامل ہیں ،اس سلسلے میں جب مقامی پولیس ذرائع سے تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا توانہوں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں ایسی کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،البتہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم سیکیورٹی فورسز ذرائع نے کاروائی اور اسلحے برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب کاروائی سہ پہر تین بجے کیا گیا ہے۔لیکن کسی کی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ ڈوگ درہ میں سال 2009-10شدت پسندوں کے خلاف فورسز اور مقامی لشکر نے لڑکر ڈوگ درہ سے شدت پسندوں کو نکال لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں