دیربالا ، مسافر وین میں دھماکے سے 5افراد جاں بحق ،3زخمی

پیر 18 جولائی 2016 22:26

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء )دیربالا ڈوگ درہ کے قریب مسافر وین میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہونے سے 5افراد جاں بحق اور3زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ کے قریب مسافر وین میں بم دھماکہ ہو گیا ۔دھماکہ سے 5افراد جاں بحق اور3 افرادزخمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق امن کمیٹی سے بتایا جا رہا ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق واقعے میں 7افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں