دیر بالا کو ترقی دلانا اور ہر بچے کے ہاتھ میں قلم دلانا میری سیاست کا مرکز ہے ‘اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اس کو پاکستان کا مثالی ضلع بنا کر چھوڑوں گا

سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کا سکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:47

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا کو ترقی دلانا اور ہر بچے کے ہاتھ میں قلم دلانا میری سیاست کا مرکز ہے اور اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اس کو پاکستان کا مث?الی ضلع بنا کر چھوڑوں گا۔وہ ہفتہ کے روز بانڈہ گئی میں اجتماع اور ہائر سیکنڈری سکول برا?ل بانڈئی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

دوسرے مقررین میںناظم اعلیٰ ضلع دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ٬ تحصیل ناظم جان عالم خان ٬ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معین الدین خان ٬ پرنسپل ممتاز خان اور عرفان الحق شامل تھے۔بانڈہ گئی کے اجتماع میں درجنوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کاا علان کیا۔

(جاری ہے)

شمولیت کرنے والوں میںبخت بادشاہ ٬ تاج محمد ٬ مرسلین ٬ عمر واحد ٬ شیر زمین ٬ بادشاہ محمد ٬ شیر زادہ ٬ حکمت شاہ ٬ بختور شاہ اور دیگر شامل تھے۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی علاقہ کی ترقی میں بنیادی کرادار ادا کرتی ہے۔دیر بالا میں عوام نے اسی لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے کہ اس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت ہے اور یہ قیادت عوام میں سے ہے اور عام آدمی کے فائدہ کے لیے کام کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے دیر بالا اور برہ اول کے ایک ایک گا?ں تک نہ صرف تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا پروگرام بنایا ہے بلکہ پہلے سے موجود اداروں کا معیار بین القوامی سطح تک بلند بھی کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے اور معیار بہتر کرنے سے علاقہ خود بخود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔دوسری جانب ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں٬حالیہ ازاخیل اجتماع عام میں لوگوں کی تاریخی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا میں میں سیاسی مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

انھوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت خوشحالی کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں