ضلع دیر میں خواتین کو گھریلو باغبانی کی تر بیت کا آغاز

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

لوئیر دیر ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء)ضلع دیر میں زراعت کو فروغ دینے کی غرض سے محکمہ زراعت لوئیر دیر نے پہلی مر تبہ خواتین کو گھر یلو پیمانے پر سبزیاں اگانا اور اچار کی تیاری سمیت گھریلو باغبانی کی تر بیت کا آغاز کر دیا اس حوالے سے محکمہ زراعت نے خواتین زمینداروں کو تربیت دینے کے حوالے سے ایک پروگرام کا کیا جس میں 200کے قریب خواتین زمینداروں نے شرکت کی ،گھر یلو باغ بانی خواتین کو محکمہ زراعت خیبر پختون خواہ کے خواتین ماہر ین زراعت نے ضلع کے مختلف علاقوں میں تر بیت کا اہتمام کیا اور گھر یلو خواتین زمینداروں کو گھر یلو باغ بانی ،اچار کی تیاری سمیت سبزیوں کا اگانا کے طریقے سکھائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں