محکمہ زراعت نے پہلی مرتبہ خواتین کوگھر یلو پیمانے پر سبزیوں کے اگانے اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے گھریلوباغبانی کی تربیت کا آغاز کردیا

منگل 18 ستمبر 2018 18:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء)ضلع دیر پائیں میں زراعت کو فروغ دینے کی غرض سے محکمہ زراعت نے پہلی مرتبہ خواتین کوگھر یلو پیمانے پر سبزیوں کے اگانے اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے گھریلوباغبانی کی تربیت کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ زراعت دیر پائیںنے خواتین زمینداروں کو تربیت دینے کا اہتمام کیا جس میں 200 کے لگ بھگ خواتین زمینداروں نے شرکت کی۔دوروزہ تربیتی پروگرام میں خواتین ماہرین زراعت نے ضلع بھرکے مختلف علاقوں میںخواتین کو تربیت فراہم کی اور گھریلو خواتین زمینداروں کو گھر یلو باغ بانی ، اچار کی تیاری سمیت سبزیوں کے اگانے کے طریقے سکھائے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں