97لاکھ روپے کی لاگت سے بھل دار پودوں کا منصوبہ لا رہے ہیں،ایم پی اے ہمایون خان

چکدرہ بازار کا رش اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز وزیر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:16

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایم پی اے ہمایون خان نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ان کو باہمی اتفاق سے حل کرینگے ۔سانام ڈیم کی تعمیر کے لیے جلد لوگوں سے مشاورت کرینگے ، 97لاکھ روپے کی لاگت سے بھل دار پودوں کا منصوبہ لا رہے ہیں جو سیاست سے بالاتر اور بلا تفریق تقسیم کرینگے ، چکدرہ ہسپتال کے عملہ کی عدم حاضری کا بھی نوٹس لیا ہے،ہسپتال میں عملہ کی حاضری اور تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے کہا کہ چکدرہ بازار کا رش اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ،لوئر دیر میں بڑے بڑے پلازے بنے ہیں لیکن کار پارکنگ کے لیے جگہ نہیں بنائی گئی ، کسی بھی شہر میں ٹریف کو رواں رکھنے کیلئے بس اسٹینڈ اور کارپارکنگ کا بنانا ضروری ہوتا ہے ، مالاکنڈ یونیورسٹی میں 70 پولیس اہلکار اور 35 ا یلیٹ فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ،کلین اینڈ گرین مہم میں پولیس اہلکار گشت کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگا ئینگے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں