قوموں کے عروج میں اہم کردارتعلیم کاہے،ملک سلطان

جمعرات 15 مارچ 2018 12:52

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء)تعلیم ایک ایسی ہتھیارہے جس سے دنیامیں حکمرانی کی جاتی ہے ، قوموں کی عروج وزوال میں سب سے اہم کردارتعلیم کاہے۔ان خیالات کااظہار ائرفائونڈیشن سکول لوئردیرکے ریزیڈنٹ ڈائریکٹرملک سلطان نے یوم والدین کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلباء کے والدین ،ڈی ایچ کیوتیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹرنورزادہ،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹروقارعالم ،ڈاکٹرظفرآیازاورمعززین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرسلطان یوسف نے کہاکہ قوموں کی ترقی کارازتعلیم میں مضمرہے اورتعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں