عبد الولی خان یونیورسٹی کے 273ملا زمین برطرف ، فیصلہ کے خلافبرطرف ملازم کا سراپا احتجاج

جمعہ 29 جون 2018 19:10

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) عبد الولی خان یونیورسٹی کے گریڈ 1 تا 18تک 273ملا زمین برطرف کردئے گئے بر طرف ملا زمین برطرفی کے فیصلہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے فیصلہ ظلم اور نا انصافی ہے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ان خیا لات کا اظہار سابق صدر آل ایمپلایزعبدالولی خان یو نیورسٹی تیمرگرہ کیمپس عزیر خان ، اور جنرل سیکرٹری داوود جان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مذکورہ ملازمین 2012میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے جبکہ بعد میں 2016میں محکمہ کی جانب سے اخبا رات میں اشتہار شایع ہونے کے بعد ٹسٹ و انٹرویو پر قانونی طور ریگولر بھرتی ہوئے تھے تاہم آج عبدالولی خان یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے مردان ، چترال ، بونیر، اور تیمرگرہ کیمپس کے 273ایمپلایز جس میں گریڈ 1تا18تک ملازمین شامل ہیں کو بیک جنبش قلم برطرف کر دیا گیا جو کہ ان ملازمین کے ساتھ انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے انھوں نے کہا کہ وہ سیاسی بنیا دوں پر انتقامی کار وائی کا نشانہ بنا یا گیا انھون نے کہا کہ وہ اس فیصلہ کے کلاف ہر فورم پر آوز اٹھاینگے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں