سلیکشن میں میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتا ہوں، وی سی مالاکنڈ

بدھ 18 جولائی 2018 12:49

لوئیر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان کے زیر صدارت سلیکشن بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر محمد جمال خٹک ،پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر گل فرمان علی ، منظور الحق ،ممبر پبلک سروس کمیشن خیبر پختون خواہ ،مختلف فیکلٹی کے ڈینز ،چیئر مین ،مختلف مضامین کے ماہر ،یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر عزت خان ،ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ ڈاکٹر شبیر احمد نے شرکت کی‘اجلاس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور انتظامی عہدوں کے لیے 60 امیدواروں کے انٹرویو لئے گئے‘ وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ وہ سلیکشن میں میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے سلیکشن پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں