شرینگل یونیورسٹی کے پہلے ایگریکلچر مطالعاتی اجلاس میں اندرونی ممتحن کی لسٹ کی منظوری دیدی گئی

بدھ 14 نومبر 2018 14:11

دیرلوئیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ ایگریکلچر کے پہلے مطالعاتی بورڈ کااجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رحمت علی خان کے زیرصدارت منعقدہوا،جس میں رجسٹرار بادشاہ حسین ‘شعبہ ایکریکلچر کے چیئرمین ناصرمحمود خان‘ ڈاکٹر تمنابخت‘ڈاکٹر سمیع الله ‘جلندرشاہ ‘گوہر علی اورعثمان الله شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شعبہ ایکریکلچر کے لیے کورسزاورفوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سپیشلائزیشن کی منظوری دیدی گئی طلباء کے مقالہ جات کے جانچ کے لیے اندرونی ممتحن کی لسٹ کی بھی منظوری دیدی گئی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں