شرح خواندگی بڑھانے میں والدین ،اساتذہ اور طلبہ مشترکہ کردار اداکریں‘سرمد سلیم اکرم

پیر 19 نومبر 2018 14:37

شرح خواندگی بڑھانے میں والدین ،اساتذہ اور طلبہ مشترکہ کردار اداکریں‘سرمد سلیم اکرم
دیرلوئیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئیرسرمد سلیم اکرم نے کہا کہ شرح خواندگی بڑھانے میں والدین ،اساتذہ اور طلبہ مشترکہ کردار اداکریں ،بہترین تعلیمی معیار کے بغیر ترقی ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنامنٹ مڈل سکول شا ئٹی بلامبٹ میں ڈسٹر کٹ کونسلر بلامبٹ حاجی نظر گل کی فنڈ ز سے منظور کردہ تین اضافی کمروں پر تعمیر اتی کام کی سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی جس میں تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ ڈسٹر کٹ کونسلر حاجی نظر گل سکول ہیڈ ماسٹر عبید اللہ وویلج کونسل ناظم ابراہیم خان کے علاوہ پی ٹی سی کوسنل کے چیر مین ممبران عمائد ین علاقہ اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی اس موقع پر ڈی سی سرمد سلیم اکرم اور تحصیل ناظم عمران الدین ایڈووکیٹ نے سکول میں تین اضافی کمروں کی تعمیر کی سنگ بنیاد رکھ دیا جس پر21لاکھ روپے لاگت ائے گی اس موقع پر ڈی سی لوئیر دیر سرمد سلیم اکرم تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ اور ڈسٹر کٹ کونسلر حاجی نظر گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات کی کہ تعلیم کے شبعے میں ضلع دیر پائین صوبے میں پہلی پوزیشن پر ہے انھوں نے کہا کہ تعلیم سے جہالت کا خاتمہ اور معاشرے میں شعور پید ا ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں