بچوں کو سکولز میں داخلے کی غرض سرفاونڈیشن کی جانب سے خال میں آگاہی واک کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 14:05

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) تعلیم عام کرنے اور بچوں کو سکولز میں داخلے کی غرض سرفاونڈیشن کی جانب سے خال میں آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔ آگاہی واک میں مختلف سرکاری اور نجی سکولز کے طلباء ، سول سوسائٹی کے افراد،انجمن تاجران خال بازار، ٹریفک اہلکاروں سمیت علاقے کے عمائدین اور سرفاونڈیشن کے رضاکاروں نے شرکت کی، واک خال برکلے پل سے شروع ہوکر خال بازار سے گزر کر جاپانی پل تک گئی جس کی قیادت سرفاونڈیشن کے چیرمین سررحیم شاہ اور ٹریفک ضلعی انچارج شادمحمدخان نے کی، اس موقع پر واک کے شرکائ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم عام کرنے کے نعرئے درج تھے۔

اس موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خدائی خدمت گار، سماجی کارکن اور سرفاونڈیشن کے چیرمین سر رحیم شاہ خان،انجمن تاجران خال بازار کے نائب صدر اخوانزادہ تلاوت خان،سماجی کارکن محمد بلال راہی،اصف شاہ ، انصار ، عالم ذیب خان ودیگر نے کہا کہ دنیا میں ترقی وہی قومیں کرتی ہیں جسمیں تعلیم کی شرح عام ہوں، انہوں نے کہاکہ داخلہ مہم میں علاقے کے ہر بچے کو تعلیم کیلئے سکولز میں داخل کرانا ہوگا، انہوں نے کہاکہ داخلہ مہم میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے افراد اپنا بخوبی کردار ادا کرئے اور نہ صرف اپنے بچوں کو بلکہ دوسرے کی بچوں کو بھی سکول بھیجنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سر فاونڈیشن اس سلسلے میں رہبر پروگرام کا اغاز کر رہی ہیں جس میں ہر فرد کے ذمہ علاقے کے دس افراد کو سکول میں داخلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے اگاہی کی لئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی قیام کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹریفک حادثات ختم ہوں گے بلکہ عوام اور ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین سے اگاہی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سرفاونڈیشن علاقہ کی تعمیر وترقی، فلاح وبہبود اور عوامی خدمت میں کلیدی کردار ادا کرئے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں