لوئردیر۔ یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں ایلیٹ فورس کا موک ایکسرسائز کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2019 16:07

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے فوری نمٹنے کی غرض یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں ایلیٹ فورس کا موک ایکسرسائز کا انعقاد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین عارف شھباز وزیر اور ایس پی ایلیٹ ملاکنڈ رینج امیرنواز خان کی خصوصی ہدایات پر ایلیٹ فورس اور ضلعی پولیس دیر لوئر نے یونیورسٹی اف ملاکنڈ چکدرہ میں موک ایکسرسائز مشقیں منعقد کئے گئے۔

موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی ادنیزی ظفرخان، ایس ایچ او چکدرہ توحیدخان سمیت یونیورسٹی میں تعینات ایلیٹ پلٹون کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پولیس جوانوں نے ناخوشگوار واقعہ کے سلسلے فوری کاروائی، مغوی افراد کی بازیابی، دشمن عناصر کی کم نقصان میں خاتمہ، زخمی افراد کی فسٹ ایڈ و ہسپتال منتقلی ودیگر کاروائیوں کے عملی نمونے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں