گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے 50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:26

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے کالج کی50 تعلیمی سال مکمل ہونے پرایک پر وقار تقریب کے ذریعے کالج کے گولڈن جوبلی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر طلباء وطالبات اور کالج کے آساتذہ سمیت مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے آساتذہ اور کالج کے سابقہ طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس سے وہ آسانی سے اپنی حقوق اور فرائض کا تعین کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ نے اپنی 50سالہ دورانیہ میں ہر شعبہ زندگی کو ہزاروں کی تعداد میں قابل اور ذہین لوگ فراہم کئے جس نے متعلقہ فیلڈ میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت بہترین کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین پروفیسر وزیر اکبر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتا۔یونیورسٹی آف ملاکنڈ پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر معراج الحق ناصری نے اپنی خطاب میں کہا کہ انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے اور یہی تعلیم ہے جو قوموں کی ترقی وذوال کا سبب بنتی ہے۔

پروفیسر جمشید خان کا کہنا تھا کہ آج اگر مغرب دنیا کی قیادت کر رہی ہے تو صرف ایک ہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہماری کھوئی ہوئی میراث تعلیم اپنا زیور اور ہتھیار بنا رکھا ہے اور اسی لئے وہ ہمارے حکمران بن بیٹھے ہیں۔ تقریب سے گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین پروفیسرفضل ربی،پروفیسراکرام،پروفیسر خالد اور پروفیسر عثمان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں طلباء نے ملی نغمے ،تقاریر اور خاکے بھی پیش کئے، جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی نے کالج کے طلباء وطالبات سمیت مہمانوں اور سابقہ طلبائمیں شیلڈز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں