دیربالا‘لواری ٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگر ی‘ 14 جاں بحق‘7زخمی

اتوار 30 اپریل 2017 12:10

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء)دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چترال سے جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث تیز موڑ کاٹتے ہوئے لواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری‘ حادثے میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7افرادزخمی ہوئے‘ حادثے کے بعد مقامی افرد ‘ریسکیواور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں