آصف علی زرداری 7مئی کو لویئر دیر کا دورہ کرینگے

بدھ 3 مئی 2017 20:58

آصف علی زرداری 7مئی کو لویئر دیر کا دورہ کرینگے
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) پی پی پی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری7مئی کو لویئردیر کادورہ اور ظاہر شاہ شہیدکی برسی تقریب سے خطاب کر ینگے ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمود ز یب کے قیا دت میں نمایندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر دیر لویر عطاء لر حمٰن سے اُ ن کی دفتر میں ملاقات کی اور انہیں پی پی پی مرحوم راہنما ظاہر شاہ کی برسی انتظامات سے آگاہ اور اوڈیگرام لویر دیر جلسہ حوالے سے باقاعدہ اجازت حوالے سے اُ نہیں باقاعدہ تحریر ی درخواست دی ،اس موقع پر ضلعی سیکر ٹری انفارمیشن عالمز یب ایڈو کیٹ ،سابق ایم پی اے محمد زمین خان ،سابق صدر کے سیکو رٹی انچار ج کرنل مجاہد بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر عطاء لر حمٰن نے وفد کو جلسہ گاہ میں انتظا میہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ جلسہ گاہ کی سیکو رٹی سمیت وہاں ہر قسم سہو لیات فراہمی کے لئے ہر ممکن کو شش کی جائیگی ،وفد نے بعد ازاں ڈی پی او کا شف ذولفقار اور دیگرذ مہ دارن سے بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر نواب زادہ محمود زیب کے مطابق 7مئی بعداز دوپہر منعقد ہونے والے شہیدظاہر شاہ بھا ئی جان کی برسی میں20ہزار سے کارکن شریک جبکہ1ہزار پار ٹی رضا ء کار سیکو رٹی کے فرایض سر انجام د ینگے اور ملاکنڈ ڈویژ ن کے سیاست پر اس کے گہرے اثرات مر تب ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں