وزیر اعظم نواز شریف کل لواری ٹنل کا افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

بدھ 19 جولائی 2017 20:24

وزیر اعظم نواز شریف کل لواری ٹنل کا افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے
دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) لواری ٹنل تکمیل کا خواب پورا ہوگیا، وزیراعظم نواز شریف کل ( جمعرات کو) لواری ٹنل کا باضابطہ افتتاح کریں گے ٹنل گراونڈ پر افتتاحی تقریب میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں ، دس کلومیٹر طویل لواری ٹنل جس پر بھٹو دور میں ابتدائی کام کا آغاز 8ستمبر1775کو کیا گیا تھا جبکہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد 1977میں لواری ٹنل پرکام مکمل طورپر بند ہوا ۔

جس کے بعد پرویزمشرف حکومت میں اس پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا اور یوں محسوس ہورہا تھا کہ یہ صرف اعلان ہی ہوگا لیکن ستمبر2005کو مشرف نے وعدے کے مطابق ٹنل کا کورین تعمیراتی کمپنی سامبو کو دیکر باقاعدہ دوبارہ کام شروع کیا ۔ جس پر ابتدائی طورپر آٹھارہ ارب روپے خرچ کرنے تھے لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث لواری ٹنل پر متعدد بار کام بند ا ہو ا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں میں کل لاگت میں بڑھ کر 21بلین روپے سے زائد ہوا ۔جبکہ وزیراعظم نواز شریف حکومت نے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پچھلے سال دورہ دیر کے دوران وزیراعظم نے این ایچ اے حکام کو ٹنل جون 2017تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا ۔تاہم اب جس میں 98فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آخری مراحل بجلی سمیت معمولی کام باقی ہے لیکن اب فیصلہ کیا گیا، مشیر وزیراعظم آمیرمقام پچھلے تین روز سے دیرمیں تیاریوں کو آخری شکل دینے کیلئے موجود ہے اور تمام ترانتظامات کو مکمل کیا گیا ہے ۔وزیراعظم لواری ٹنل کا افتتاح کرکے ٹنل پلیٹ فارم گراونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں