یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ مجھ پرکرپشن جیسے بے ہودہ الزامات لگائے جائیں، الحمداللہ مجھے اپنی عزت پیاری ہے

’’جو میں سربسجود ہوا کبھی،تو زمین سے آنے لگی یہ صدا، تیرا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں‘‘، وزیراعظم نے خطاب میں علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا

جمعرات 20 جولائی 2017 18:26

یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ مجھ پرکرپشن جیسے بے ہودہ الزامات لگائے جائیں، الحمداللہ مجھے اپنی عزت پیاری ہے
دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں یہ چیز برداشت نہیں کر سکتا کہ مجھ پرکرپشن جیسے بے ہودہ الزامات لگائے جائیں، الحمدللہ مجھے اپنی عزت پیاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں دیر بالا میں لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ چیز برداشت نہیں کر سکتا کہ مجھ پر اس طرح کے بے ہودہ الزامات لگائے جائیں، ہر انسان کو اپنی عزت پیاری ہے اور الحمداللہ مجھے اپنی عزت سب سے زیادہ پیاری ہے، مجھ پر الزام لگانے والا پہلے خود کو سچا ثابت کرے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے علامہ اقبال کا ایک شعر پڑھا کہ ’’جو میں سربسجود ہوا کبھی،تو زمین سے آنے لگی یہ صدا، تیرا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں‘‘۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں