افتخار الدین واحد امید وار ہے جو پورے ملک سے مشرف کیلئے سیٹ جیت سکا، اس پر مشرف کو مبارکباد دینی چاہیے، وہی مشرف جس نے نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی تھیں اور جیل میں ڈالا ،پھر7 سال کیلئے ملک بدر کر دیا تھا

وزیراعظم نواز شریف کا اپر دیر میں لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 20 جولائی 2017 18:26

افتخار الدین واحد امید وار ہے جو پورے ملک سے مشرف کیلئے سیٹ جیت سکا، اس پر مشرف کو مبارکباد دینی چاہیے، وہی مشرف جس نے نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی تھیں اور جیل میں ڈالا ،پھر7 سال کیلئے ملک بدر کر دیا تھا
دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ افتخار الدین واحد امید وار ہے جو پورے ملک سے مشرف کیلئے سیٹ جیت سکا، اس پر مشرف کو مبارکباد دینی چاہیے، وہی مشرف جس نے نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی تھیں اور جیل میں ڈالا پھر سات سال کیلئے ملک بدر کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپر دیر میں لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ افتخار الدین مشرف کا واحد امید وار ہے جو 2013 کے انتخابات میں جیت سکا، وہی مشرف جس نے نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی تھیں اور جیل میں ڈالا پھر سات سال کیلئے ملک بدر کر دیا تھا، الحمداللہ اس وقت بھی نواز شریف نہیں جھکا اور نہ ہی آج جھکے گا، لہٰذا میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، افتخار الدین واحد امید وار ہے جو پورے ملک سے مشرف کیلئے سیٹ جیت سکا، اس پر مشرف کو مبارکباد دینی چاہیے، اس نے مجھے کہا کہ اپر دیر میں گیس کے پلانٹ دیئے جائیں، میں یہاں گیس کے پلانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں