تیمر گراہ اپر دیر میں فوجی آپریشن ، ایک میجرسمیت 4جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک، 1 دہشت گرد گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 اگست 2017 10:09

تیمر گراہ اپر دیر میں فوجی آپریشن ، ایک میجرسمیت 4جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک، 1 دہشت گرد گرفتار
اپردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2017ء) تیمرگرہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق بتایا کہ آپریشن تیمرہ گراہ اپر دیر میں گزشتہ رات کیا گیا، دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جارہاتھا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا،دوسرا خود کش بمبار فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن میں پاک فوج کے میجر سمیت 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ ایجنسی کےمیجر علی سلمان اپنی ٹیم کے ساتھ آپریشن کررہے تھے۔شہیدوں میں  میجر علی سلمان ،حوالدار غلام نذیر ،حوالدار اختر ، سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں