برفباری،لوئردیراورچترال میں دومختلف حادثات،6افراد جاں بحق

منگل 16 فروری 2010 12:54

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16فروری2010ء) لوئر دیر کے علاقے رحیم آباد میں بارش اور برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چارا فراد جاں بحق ہو گئے ۔ادھر چترال میں برف کاتودہ گرنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔اپر دیر اور لوئر دیر میں بارشوں اور غیر معمولی برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں، اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں، برفباری کے باعث تعلیمی ادارے اور بازار بند ہیں بجلی اور ٹیلیفون کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مینگورہ سمیت سوات بھر میں گزشتہ دو روز سے بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہے،گلیشئیر اور لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے بالائی علاقوں کی جانب جانے والے زمینی راستے بند ہیں،کالام، اتروڑ اور پیشو میں برفباری بدستور جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی ادرے مزید ایک ہفتے کے لئے بند کردیئے گئے، جب کہ بارش اور برفباری کے باعث چودہ فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بھی شروع نہیں ہو سکی ہے۔کویٹہ سمیت قلات، زیارت،ژوب ڈویژن میں سخت سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس کے دباو میں کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد مین شدید برف باری کے نیتجے میں لوگ اپنے گھروں میں محصورہو کررہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں