ملک بھر میں بارشیں، حادثات میں گیارہ افراد جاں بحق

منگل 16 فروری 2010 19:24

دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16 فروری۔ 2010ء) ملک بھر میں بارش کے باعث حادثات میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ لوئر دیر میں حادثہ کا شکار افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے، اس دوران شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ پشاور کے نواحی علاقے ثمر باغ میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ہاجرہ، احمد، بشیر اور زاہد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلع چترال میں لواری ٹنل کے قریب ملٹی نیشنل کمپنی کے تین ملازم برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مانسہرہ میں کوٹ قلعہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان اور ضلع کوہاٹ کا زمینی راستہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا جبکہ شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ دوسری جانب صحبت شری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے تھاکوٹ الاٹی روڈ بھی بند ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں