دیر، گھر میں آگ لگنے سے 6 بچے جل کر جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 ستمبر 2017 10:04

دیر، گھر میں آگ لگنے سے 6 بچے جل کر جاں بحق
دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2017ء) دیر بالا ڈوگ درہ کےعلاقےببوزو میں گھر میں آتشزدگی کے باعث چھ بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دیر میں ڈوگ درہ کے علاقے ببوزو میں گھر میں آگ لگنے سے چھ بچے جل کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگنے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ آگ کیسے لگی اور گھر کے دیگر افراد اس وقت کہاں تھے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر میں سردی سے بچنے کیلئے آگ لگائی گئی تھی۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں