لوئردیر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک، 20 گرفتار

جمعرات 8 اپریل 2010 13:52

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8اپریل ۔2010ء) لوئردیر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 24 دہشت گرد ہلاک،20 گرفتار کرلئے گئے۔سوات میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے پاتاوٴ اور ٹاکوروشیخان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اکیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ بیس کو گرفتار کرکے تین پستول ،نو کلاشنکوف اوراکیس دستی بم برآمد کرلئے ۔کارروائی کے دوران شرپسندوں کے مزید تین ٹھکانے تباہ کئے گئے۔جمعرات کی صبح دیر لوئر میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے چالیس ٹھکانے نذر آتش کردیئے تھے۔دوسری جانب سوات کے علاقے مٹہ میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں