دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی واضح ہے، دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہینگے  وفاقی وزیر نجم الدین

پیر 12 اپریل 2010 21:10

دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل ۔2010ء) وفاقی وزیر سیفران نجم الدین نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی واضح ہے، دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دیر لوئر میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیویز کو مراعات دے کر مضبوط فورس بنا دیا۔ وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف لیویز فورس کی قربانیوں کو سراہا۔ نجم الدین نے دیر میں مزید تین سو لیویز بھرتی کرنے، فرنٹیئر کور اور پولیس کو حاصل مراعات لیویز کو بھی دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں