تیمرگرہ، اسکول جلانےوالے20شدت پسندگرفتار،آپریشنل کمانڈر

جمعرات 22 اپریل 2010 15:16

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 اپریل ۔2010ء) آپریشنل کمانڈر لوئر دیرکرنل ندیم مرزا نے کہا ہے کہ ضلع دیر سے شدت پسندوں کا خاتمہ کیا گیاہے،سرکاری اسکولوں کو جلانے والےبیس شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرنل ندیم مرزا لوئر دیر کی تحصیل میدان میں میڈیا کوبریفنگ دے رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کر کے شدت پسندوں کا داخلہ ناممکن بنا دیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں کو جلانے والے بیس شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں