لویر دیر، جاری ترقیا تی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقہ میں ترقی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،کپٹن ر سرمد سلیم اکرم

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)کمشنر دیر لویر کپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ ضلع بھر میں ایس آر ایس پی کے تعاون سے کروڑ وں روپے کی لاگت سے جاری ترقیا تی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقہ میں ترقی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،ضلعی انتظا میہ کی کی جانب عوام کا میعار ذ ند گی بلند کر نے کے لئے تمام دستیاب و سا ئل برو ئے کار لا ئے جا ینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد رورل سپور ٹ پروو گرام ( سی ڈی ایل ڈی ) کے تعاو ن سے سماجی تنظیموں کے استعداد کا ر بڑ ھانے کے لئے مقامی ہو ٹل میں سیہ روزہ تر بیتی ور کشاپ کے اخری سیشن سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ پرو گرام آفیسر صبا ء خان نے ڈی سی کوجاری منصوبوں اور پراجیکٹ حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے واضح کیا کہ گزشتہ ڈیڑ ھ بر س کے دوران دیر لویئر میں مقامی کمیونٹی پر مشتمل تنظیموں کے ذ ریعے یو ر پی یو نین اور خیبر پختون خواہ حکومت کے مالی اشتراک سے پینے کے صا ف پانی فراہمی ،سڑکوں کو چہ جات کی تعمیر ،آب پاشی ، سکولوں میں کمروں کے تعمیرسمیت مجمو عی طور 752منصوبوں پرکام مکمل کا جا چکا ہے جس پر ایک92کروڑ ( 920ملین روپے ) لاگت آئی ہے ،ڈپٹی کمشنر سر مد سلیم نے کارکر د گی رپور ٹ پر اطمینان کا اظہا رکر تے ہو ئے واضح کیا کہ تر قیا تی منصوبوں کے میعار پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا ،جاری منصوبوں کو اعلی میٹریل کے استعمال کے سا تھ بر و قت مکمل کیا جا ئے تاکہ عوام اس سے ذیادہ سے ذ یادہ مستفید ہو،اس موقع پر تر بیتی ورکشاپ کے شر کاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں