لوئر دیر، اسکاﺅٹس چھاﺅنی کے گیٹ پر خود کش حملہ ، 13 زخمی

پیر 5 جولائی 2010 10:32

دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جولائی 2010ء) لوئر دیر میں واقع اسکاﺅٹس چھاﺅنی کے گیٹ پر خود کش حملے میں گیارہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رات گئے حملہ آور نے بالام بٹ اسکاﺅٹس چھاﺅنی کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے سے قبل شدید فائرنگ بھی کی گئی اور ہینڈ گرنینڈ بھی پھینکے گئے ۔واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصر ہ کر لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں