دیر، میدان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 23 شدت پسند ہلاک

منگل 6 جولائی 2010 10:59

دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔06جولائی 2010ء) ضلع دیر پائین کی تحصیل میدان میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تیئیس شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہےدوسری جانب مہمند ایجنسی میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چوبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔گذشتہ روز تیمرگرہ اسکاؤٹس چھاؤنی پر دو خودکش حملوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور بارہ زخمی ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا جس میں ابتک تیئیس شدت پسند مارے گئےاور شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چوبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، تحصیل حلیم زئی میں سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا ہے تاہم اسکے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں