پشاور ،ْدیرکالونی میں رنگ روڈ پردھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) دیرکالونی میں رنگ روڈ پردھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاورمیں رنگ روڈ پرپی ڈی ایم اے (پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراوردو راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جوریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوراس میں 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسزنمبربھی حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ علاقے کوگھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں