دیر ، پہلی بار تحریک انصاف کی حمیدہ شاہدہ نامی خاتون کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) دیر میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کی حمیدہ شاہدہ نامی خاتون نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دیر کی رہائشی حمیدہ شاہدہ نے این اے 5 اور پی کے 10 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے جس سے خواتین کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کی علاقائی روایت ٹوٹ گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ کی خواہشمند شاہدہ حامدہ الیکشن جیتنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں