25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ ہے، سراج الحق

بدھ 18 جولائی 2018 15:37

25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ ہے، سراج الحق
لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور این ای7 لوئیر دیر سے امیدوار سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 25جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ ہے ایک طرف سیکولر ز طاغوتی قوتیں ہے جبکہ دوسری جانب نظام مصطفی کے علمبردار لوگ ہے میری جنگ نئے نسل اور نوجوانوں کے فلاح وبہبود کے لئے ہے،دو بار سنیئر وزارت رکھنے کے باوجود کوئی کوٹھی، بنگلہ نہیں بنایاعوام نے ایم ایم اے کو مو قع دیا تو بے روزگاری، کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات مفت فراہم کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ میں یوتھ کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا یوتھ کونشن سے این اے سات کے امیدوار مولانا اسد اللہ ،پی کے پندرہ کے امیداوار سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ،جے یوائی کے تحصیل امیر مولانا بنی شاہ ،قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد خان ،یوتھ صدر محمد رازق ،محمد شعیب اور انقلابی شاعر احسان اللہ فاروقی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس مو قع جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید مشرف شاہ جان اور دیگر زمہ دار بھی موجود تھے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی دامن کبھی بھی داغدار نہیں کیا اور ہمیشہ عوام کی بلا امتیاز خدمت اور سر بلند کرکے پاک سیاست کی ہے ایم ایم اے کے کوئی بھی امیدوار نہ نیب زدہ ہے اور نہ ہی کسی امیداور کرپشن کرنے مین ملوث پایاگیا ہے ملک کے سرمایہ دار اور جاگیر داروں نے اس وقت میڈیا کو خرید رکھا ہے لیکشن انشاء اللہ فتح ایم ایم اے ہی کی ہوگی سراج الحق نے کہاکہ 25جولائی کا معرکہ حیا اور بے حیائی،غیرت اور بے غیرتی ،تہذیبوں اور کلچر کے درمیان مقابلہ ہے ڈانس کلچر کو فروغ دینے والوں کو الیکشن میں شکست فاش دینگے خیبر پختونخوا میں کوئی مائی کا لعل ایم ایم اے سے الیکشن نہیں جیت سکتا انھوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری ہے نئے نسل اور نوجوانوں کے فلاح وبہبود کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں برسراقتدار آکر لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ایم ایم اے کا ایجنڈا اسلامی اور ترقی یافتہ پاکستان بنانے کا ہے عوام متحدہ مجلس عمل کے تعلیم یافتہ اور باکردار امیدواران کو کامیاب کرکے ملک سے لوٹا کریسی اور کرپٹ اشرافیہ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرکے روشن پاکستان کی بنیاد رکھ دیں انھوں نے کہا کہ دو بار صوبے کا سینئر وزیر رہ کر بھی کرائے کے مکانوں میں رہائش رکھتا ہو وزارت سے کوئی بینک بیلنس نہیں بنایا اور نہ ہی کوٹھی اور بنگلہ بنایاانھوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی کامیاب الیکشن کمپئین سے عالمی اسٹبلیشمنٹ پر لرزہ طاری ہے ایم ایم اے کی جیت سے پوری دنیا میں مظلوم مسلمانوں کو تقویت پہنچے گی جبکہ اسلام دشمن عناصر کو پریشانی لاحق ہوگی انھوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بد قسمتی سے کرپٹ حکمرانوں نے صر ف ا پنے جائیداد میں اضافہ کرکے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کیاانھوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو اپنے دوپٹہ اور پردہ کی حفاظت کیلئے گھروں سے نکل کر ایم ایم اے کو کامیاب بنائے اور اپنی ووٹ کی طاقت سے اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرئے انھوں نے کہا کہ ماضی میں دیر لوئر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل جماعت اسلامی کی مرہون منت ہے ضلع میں سکولوں اور کالجوں کا جال پھیلایا ہے اس لئے تاکہ لوگ باشعور ہوجائے اور ووٹ کے لئے در در بھیک مانگنے والے نیب زدہ اور کرپٹ لوگوں کو جان سکے انھوں نے کہا کہ برسراقتدار آکر صحت کی مفت علاج فراہم کے ساتھ ساتھ بے روزگاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے بے روزگار ی الاونس اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پید اکریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں