دیرلوئیر‘ شعبہ اسلامیات کے پانچ سکالر نے ایم فل کرلیا

اتوار 19 اگست 2018 13:30

دیرلوئیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ اسلامیات کے پانچ ایم فل سکالرز نے مختلف موضوعات پر لکھے گئے تحقیقی مقالہ جات کا میابی سے دفاع کیا سکالرز مولانا ضیاء الدین ، مولانا معراج الدین، محمد طیب، مفتاح اللہ اور سید مجاہد جان نے باری باری اپنے مقالے پیش کئے اور شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جامعہ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ایک پٴْروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شعبہ اسلامیات کے چئرمین ڈاکٹر سمیع الحق ،ڈاکٹر عبد الحق ، ڈاکٹر آفتاب احمد یوسفزئی ،سیف الاسلام اور معین الدین کے علاوہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حفاظت اللہ اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر باچا رحمن نے بطور بیرونی ممتحن شرکت کی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں