دیربالاتوسومیں پاک آرمی کی جانب سے شجرکاری مہم شروع

پیر 20 اگست 2018 14:09

دیربالاتوسومیں پاک آرمی کی جانب سے شجرکاری مہم شروع
دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء)دیر بالاتوسومیں پاک آرمی کے تعاون سے ہزاروں پودے لگا کر شجر کا ری مہم کا شروع کیا گیادیر بالا کے علا قہ توسو میں پا ک آرمی 184ونگ دیر سکاوٹ دلفراز کی نگرانی میں چار ہزار چیڑ کے پودے لگائے گئے مقا می لو گو ں نے شجر کا ری مہم میں حصہ لیا اور پاک آرمی کے اس اقدام کو سرا ہا اس موقع پرعلا قہ عوام کوزیا دہ سے زیادہ پودے لگا نے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ پودا جا ت لگا نا صدقہ جا ریہ ہے اور صاف ستھرے ماحول کیلئے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے سرسبز وشاداب ماحول کی بد ولت ایک صحت مندمعاشرہ قائم ہوسکتاہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں