تیمرگرہ، ٹریفک حادثات میںچار افراد جان بحق اور پانچ شدید زخمی

اتوار 16 ستمبر 2018 21:00

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2018ء) لوئر دیر میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میںچار افراد جان بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو تیمرگرہ اور چکدرہ کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا پولیسذرائع کے مطابق تیمرگرہ کے نواحی علاقہ خزانہ میں باب جندول کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی نتیجہ میں تین افراد طفیل ولد ہمایون، عفوان ولد عدنان ، اورحنصا حارث ولد جاویداقبال جان بحق ہو گئے جبکہ کا ٹ کلہ کے مقام پر دوسرے ٹریفک حادثہ میں بھی ٹریفک حادثہ میں سوزوکی ڈرائیور خالد خان ولد یوسف جا ن بحق جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو چکدرہ اور دیگر ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا پولیس زرایع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتا ئی جاتی ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں