پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا، کلمہ طیبہ کی صدائیں

muhammad ali محمد علی پیر ستمبر 22:31

پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا، کلمہ طیبہ کی صدائیں
دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو خیبرپختونخواہ کے شہر دیر لوئر اور دیر بالا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے خیبرپختوںخواہ کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل خوفزدہ حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت، زلزلے کا مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تاحال معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر میں کچھ برس قبل بھی خوفناک زلزلہ آیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments