پاک فوج کی کوششوں سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش میں پانی فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:30

لوئیر دیر۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاک فوج چکدرہ بٹالین کے آپریشل کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل کامران سبحانی اور لیفٹیننٹ کرنل محمد عامر نے انسانیت فلاحی تنظیم کے تعاون سے منصوبے کا افتتاح کیا. منصوبہ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا. اس موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل کامران سبحانی اور لیفٹیننٹ کرنل عامر کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جہاں پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہیں دیر کے عوام کی قربانیاں بھی قابل ستائش ہیں.

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہونگے ان کا پیچھا کیا جائے گا اور شرپسندوں کا مکمل قلع قمع کرکے مادر وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گی. انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام کے سلسلے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر اہداف تک رسائی ممکن نہیں‘کرنل کامران سبحانی نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہم اس مخصوص سوچ کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا ہی.

انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کا تحفظ قابل تسخیر بنانے سمیت شہریوں کو ریلیف اور سہولیات بہم پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں یہی وجہ ہے کہ لوئ یر دیر کے مختلف دور افتادہ علاقوں کے شہریوں کو طبعی ریلیف دینے کی غرض سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہی. لیفٹیننٹ کرنل محمد عامر نے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گرد اور شرپسندوں کے خلاف جنگ کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. میجر دلاور، صوبیدار خان حسن اور قاضی تسح السلام بھی اس موقع پر موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں